Study of Texts

علمی متون کے تفصیلی مطالعہ اور متن کے مضمرات ومفروضات پر غور وفکر کے ذریعے سے  مسائل کا گہرا فہم حاصل کرنا اسلامی تعلیمی روایت کا ایک اہم جزو رہا ہے۔  ابن خلدون انسٹی ٹیوٹ کےزیر اہتمام اس حوالے سے درج ذیل دو تہذیبی روایتوں کے نمائندہ متون کے مطالعہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسلامی تراث کا مطالعہ

اس عنوان کے تحت ماہر اساتذہ کی راہ نمائی میں قدیم وجدید اسلامی روایت کے اعلی ٰ علمی متون کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ 

اوقات: ہفتے میں ایک دن دو سے ڈھائی گھنٹے  کی کلاس

مغربی تراث کا مطالعہ

اس عنوان کے تحت متعلقہ علوم کے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں مغرب کی کلاسیکی وجدید علمی روایت کے اعلی ٰ متون کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ 

اوقات: ہفتے میں ایک دن دو سے ڈھائی گھنٹے کی کلاس