ابن خلدون انسٹی ٹیوٹ غیر رسمی تعلیم وتدریس کا ایک ادارہ ہے جو مختلف علمی وتعلیمی ضرورتوں کے حوالے سے بنیادی طور پر آن لائن تدریسی کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ ہمارے موضوعات میں زبانیں، دینی علوم، سوشل سائنسز اور سائنس شامل ہیں اور ان موضوعات پر تدریس کے لیے ملک وبیرون ملک سے مستند ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔
ابن خلدون انسٹی ٹیوٹ کا دائرہ کار تعلیم کے باقاعدہ اور پروفیشنل اداروں سے مختلف ہے اور ہماری سرگرمیوں کا مقصد مذہب، معاشرہ، سائنس اور تاریخ وسیاست کے متعلق عمومی شعور کا فروغ اور خاص طور پر دینی علوم کی روایت سے واقفیت اور اس میں مہارت کی سطح کو بلند کرنا ہے۔
ابن خلدون انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام تدریسی کورسز کی پیش کش کے علاوہ وقتا فوقتا علمی محاضرات، فکری موضوعات پر مذاکروں، دروس، تربیتی مجالس، سیمینارز اور علمی کتابوں کے تعارف کے حوالے سے تقریبات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔
Ibn khaldun institute
Hashmi colony, kangniwala, Gujranwala, Pakistan
Copyright © 2018 Ibn khaldun institute - All Rights Reserved.
Powered by GoDaddy